13 ستمبر 2025 - 15:45
غزہ میں شہداء کی تعداد 64,803 تک جا پہنچی

اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 64,803 اور زخمیوں کی تعداد 164,264 ہوگئی، وزارتِ صحت فلسطین

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ کی وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 شہداء اور 205 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 64,803 افراد شہید اور 164,264 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارتِ صحت نے مزید بتایا کہ 18 مارچ 2025 سے آج تک 12,253 شہداء اور 52,223 زخمیوں کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں امدادی خوراک کے حصول کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں سے 5 شہداء اور 26 زخمی اسپتالوں میں لائے گئے۔ اس طرح اس زمرے میں شہداء کی تعداد 2,484 اور زخمیوں کی تعداد 18,117 سے تجاوز کرگئی ہے۔

علاوہ ازیں، گزشتہ روز بھوک اور غذائی قلت کے باعث 7 افراد، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں، جان کی بازی ہار گئے۔ اس طرح غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 420 ہوگئی ہے جن میں 145 بچے شامل ہیں۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ قحط کے باضابطہ اعلان کے بعد سے اب تک 142 افراد بھوک اور غذائی قلت کے باعث شہید ہوچکے ہیں، جن میں 30 بچے بھی شامل ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha